ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی اقلیتی کمیشن سے کی گئی اتراکھنڈ کے مسلم گاوں کو اجاڑنے کی شکایت

دہلی اقلیتی کمیشن سے کی گئی اتراکھنڈ کے مسلم گاوں کو اجاڑنے کی شکایت

Tue, 31 Jul 2018 00:47:00    S.O. News Service

نئی دہلی ،30جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتراکھنڈ کے گاوں مادھو پور حضرت پور تحصیل روڑکی ضلع ہریدوار کے محمد اسرار نے دہلی اقلیتی کمیشن کو اطلاع دی ہے کہ اتراکھنڈ کی حکومت ان کے گاوں کے سبھی گھروں کو اجاڑنے جا رہی ہے۔ یہ گاوں تقریباً 300 سال پہلے آباد ہوا تھا اور گاوں کے موجودہ باشندے انہیں اصل باشندوں کی اولاد ہیں جنہوں نے یہ گاوں بسایا تھا۔ لیکن مقامی طور پر کوئی سنوائی نہیں ہورہی ہے تو گاوں کے محمد اسرار نے دہلی اقلیتی کمیشن کو مدد کے لئے خط لکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق، محمد اسرار نے خط لکھا اور تمام گاوں والوں سے خط پر دستخط کروائے۔ واضح ہو کہ خط میں لکھا گیا ہیہم مادھو پور حضرت پور کے باشندہ ہیں۔ ہمارے گھروں کو تالاب کے پروجیکٹ کے لئے دے دیا گیا ہے جب کہ ہم لوگ یہاں نسلوں سے رہ رہے ہیں لیکن اب اتراکھنڈ حکومت ہمیں گھر خالی کرنے کے لئے ہمارے ساتھ زبردستی کر رہی ہے، اب ہم لوگ کہاں جائیں؟ ہم لوگ یہاں 200-300 سالوں سے رہ رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ مبینہ طور پر خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ افسران نے لوگوں سے پیسے لئے ہیں۔

واضح ہوکہ یہ معاملہ دہلی اقلیتی کمیشن کیدائرہ اختیار سے باہر ہے۔ اس لئے کمیشن کے صدر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے اپنی سفارش کے ساتھ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن اور قومی اقلیتی کمیشن کو خط لکھ کر اس معاملے میں دخل دینے کی گزارش کی ہے۔


Share: